08 مئی ، 2020
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین عاصم رضا، عبدالرؤف مختار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرؤف مختار کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا جا رہا ہے، فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جا رہی اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا اضافہ ہو گا، حکومت فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت دے ورنہ آٹے کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔