جاپان نے ’رمڈیسیویر‘ کو کورونا کے علاج کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

—فوٹو فائل 

 جاپان نےاینٹی وائرل دوا رمیڈیسیور (Remdesivir)کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی اجازت دے دی۔

جاپان کی وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق رمیڈیسیور کو غیر معمولی اقدامات کے تحت منظور کیا گیا اور یہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے جاپان کی پہلی منظورکردہ دوا ہے۔ 

رمیڈیسیور وائرس کے جین میں شامل ہوکر اس کے پھیلنے کے عمل کو متاثر کرتاہے۔  

جاپان ریمیڈی سیورکو کورونا مریضوں کے علاج کے استعمال کے لیے منظور کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے اس سے پہلے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)  نے اس کے استعمال کی منظوری دی  تھی۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اینٹی وائرل دوا Remdesivir کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور دوا کے استعمال سے کورونا مریض کی صحت بحال ہونے کا وقت کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ادھر  امریکی صدرٹرمپ نے بھی ایمرجنسی صورتحال میں اس دوائی کے استعمال کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے بھی کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے تھے اور مختلف ممالک میں اسے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :