کراچی: کم علامتوں والے کورونا کے مریضوں کی گھروں پر اموات کیوں ہورہی ہیں؟

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہےکہ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے کم علامتوں والے مریض طبیعت کی خرابی پر رابطہ نہیں کرتے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو  نے کہا کہ جن مریضوں میں کورونا کی علامتیں کم ہوں تو انہیں گھر پر رکھتے ہیں مگر طبیعت خراب ہونے پر لوگ رابطہ نہیں کرتے، اسی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی گھروں میں اموات ہورہی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے قوت مدافعت میں گڑ بڑ ہوجاتی ہے، پھیپھڑوں میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور وہ چوک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں میں خون کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی فراہمی نہیں ہوتی اور اس وجہ سے ایک دم طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :