09 مئی ، 2020
لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس انوکھی چیز نہیں اور پوری دنیا میں لوگ مل جل کر کام کرتے ہیں۔
گورنمنٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لاہور میں 82 ہزار افراد نے ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرائی ہے، ٹائیگر فورس اسپتالوں، یوٹیلیٹی اسٹورز اور بے روزگار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس انوکھی چیز نہیں اور پوری دنیا میں لوگ مل جل کر کام کرتے ہیں۔
ایک سوال پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیب کے خلاف چوہدری برادران کا کیس ذاتی نوعیت کا ہے، امید ہے انہیں انصاف ملے گا۔
تقریب کے شرکا یاد دہانی کے باوجود سماجی فاصلے کی باربار خلاف ورزی کرتے دکھائی دیئے۔