کورونا سے مرنیوالوں کیلئے باآسانی تابوت میں تبدیل ہونے والا بیڈ تیار

فوٹو: بشکریہ یو ایس نیوز

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ کورونا وائرس سے ابھی بھی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔

اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک اور دستانے پہننے کی تجویز دی جارہی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں اس کی قلت کا بھی سامنا دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی میت کو بھی احتیاط برتتے ہوئے تابوت میں دفنایا جا رہا ہے کیوں کہ کورونا مرے ہوئے انسانوں میں بھی چند گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور ہلاکتوں کے پیشِ نظر تابوت اور اسپتالوں میں بیڈ کی کمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں کولمبیا کی ایک کمپنی نے اس مسئلے کا بھی حال نکال لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 'آکولمبین ایڈورٹائزنگ کمپنی' کی جانب سے ایک ایسا کارڈ بورڈ کا بیڈ تیار کیا گیا ہے جو کہ مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں باآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے کیا کیونکہ موجودہ صورتحال میں بہت سے غریب خاندان اپنے پیاروں کی میت کے لیے لکڑی کا تابوت نہیں خرید سکتے تھے اور وہ اپنے پیاروں کی میتیں عطیہ کیے جانے والے کارڈ بورڈ کے تابوت میں دفنارہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے شروعات میں اس طرح کے 10 بیڈز عطیہ بھی کیے گئے ہیں جنہیں باآسانی تابوت میں تبدیل کیاجا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کمپنی اشتہارات سے متعلق کام سرانجام دیتی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمپنی کا تمام تر کام ٹھپ ہوجانے کی وجہ سے انہوں نے فی الحال یہ بیڈز بنانے کا فیصلہ کیا۔ 

مزید خبریں :