Time 27 اپریل ، 2020
دلچسپ و عجیب

سماجی دوری اختیار کرنےکا پیغام دینے والی 'کووڈ19 بائیک'

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز 

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کی جانب سے تمام تر لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے اور ایک دوسرے سے مصافحہ اور گلے ملنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے دنیا بھر سے عجیب و غریب واقعات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، کسی نےسماجی دوری اختیار کرنے کے لیے کارڈ بورڈ کا گھیرا پہن لیا تو کسی نے درختوں پر ہی بسیرا کرلیا۔

اب حل ہی میں بھارتی ریاست اگرتلہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک یوٹیوبر نے ایک الیکٹرک موٹر بائیک بنائی جس کا نام انہوں نے 'کووڈ19 بائیک' رکھا۔

نام کے اعتبار سے ہی اس بائیک کی خاصیت ظاہر ہورہی ہے ، اس بائیک کا ڈیزائن سماجی دوری کو خاص طور پر مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

عموماً بائیک یا سائیکل میں دو لوگ جڑ کر ہی بیٹھتے ہیں لیکن اس بائیک میں دونوں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ کافی زیادہ ہے جو کہ سماجی دوری اختیار کرنے کے عین مطابق ہے۔

بائیک تیار کرنے والے 39 سالہ پرتھا ساہا کا کہنا تھا کہ ان دنوں ہر کوئی سماجی دوری اختیار کرنے پربات کر رہا ہے جب کہ بہت سے لوگ اس کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں یہی وجہ تھی کہ میں نے سماجی دوری کی اہمیت سے متعلق پیغام کو پھیلانے کے بارے میں سوچا۔

پرتھا ساہا کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ بائیک پیٹرول سے چلتی ہے جب کہ اس بائیک میں انہوں نے عام سائیکل کی سیٹوں کا استعمال کیا ہے اور دونوں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر ہے۔

مزید خبریں :