11 مئی ، 2020
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کاروبار کھولنے کے اوقات تبدیل کردیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب تاجر صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک کاروبارکھول سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کی نقل و حرکت پر شام 5 بجے سےصبح 6 بجے تک پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں 9 مئی سے جزوی لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صوبہ سندھ نے بھی صوبے بھر میں چھوٹی دکانیں اور کاروبار صبح 5 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔
تاہم اب کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 4 بجے تک کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ایسے میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کے فیصلے کو ڈاکٹرز اور اپوزیشن رہنماؤں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔