Can't connect right now! retry

کورونا کو جڑ سے ختم نہ کیا تو وائرس دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے، سربراہ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ  اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم اور ایمرجنسی چیف مائیکل ریان نے آن لائن نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی پیش رفت کو سست کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ میں کامیابی مل رہی ہے جو اچھی خبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی امید کی کرن اور خوش آئند ہے لیکن اس مرحلے میں تمام ملکوں کو محتاط رہنا ہوگا، پابندیاں اٹھانا پیچیدہ اور مشکل مرحلہ ہے لہٰذا لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سست رفتاری اور مستقل مزاجی کا خیال رکھنا ہوگا۔ 

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے واضح کیا کہ اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM