ایل این جی اسکینڈل: نیب نے شاہد خاقان اور ان کے بیٹے کو طلب کر لیا

نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان اور ان کے بیٹے کو کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے کو نیب راولپنڈی میں کل طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب شاہد خاقان اور ان کے بیٹے سے مبینہ اکاؤنٹ ٹرانزیکشنز کے بارے میں سوالات کرے گا، اکاونٹ میں ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نیب شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی اسکینڈل کے حوالے سے وہ پرانے سوالات بھی کرے گا جن کے جواب نہیں ملے تھے۔

نیب نے اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف عبوری ریفرنس عدالت میں دائر کر رکھا ہے ۔

‎شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کے نام ایل این جی کیس میں ای سی ایل میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :