'جی ایس پی پلس معاہدے میں شامل انسانی حقوق کی شِقوں پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے  میں شامل انسانی حقوق کی تمام شِقوں پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے مراعات کے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس معاہدے سے پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے اور یہ معاہدہ ہمارے لیے سودمند ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جی ایس پی پلس میں شامل انسانی حقوق کی 6 شقوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی تمام 27 شقوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ  جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان میں آزادی اظہار کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 یورپی یونین نے ایڈیٹر جیو جنگ گروپ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :