Time 15 مئی ، 2020
دلچسپ و عجیب

ریسٹورینٹ کا سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے مجسموں کا استعمال

فوٹو: بشکریہ یو ایس نیوز

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام تر عوامی مقامات، ریسٹورینٹس اور شاپنگ سینٹرز  بند ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں اور  اب وہ اپنے پرانے طرزِ زندگی اور  باہر جا کر ریسٹورینٹس میں کھانا کھانے کو بہت یاد کرنے لگے ہیں۔

متعدد ممالک نے سماجی دوری کی احتیاط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے ریٹسورینٹس اور اور دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

اب حال ہی میں امریکا کے ایک ریسٹورینٹ کی ٹیبلز پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورینٹ کھلنےکے بعد سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ریسٹورینٹ کےمالک کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہم ایک مرتبہ پھر اپنا ریسٹورینٹ کھول رہے ہیں اور اس وقت سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہاں مجسمے بھی رکھ دیے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اصل لوگ دور بیٹھ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو  باہر نکلنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا بے حد دل چاہ رہا ہو گا اور  ایسے میں یہ مجسمے لوگوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے ایک ایسا ریسٹورینٹ کھولا گیا ہے جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :