Time 15 مئی ، 2020
صحت و سائنس

سندھ میں کورونا میں مبتلا افراد کی زیادہ اموات نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہوئیں

 26 فروری سے اب تک مختلف نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے— فوٹو: فائل

سندھ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی سب سے زیادہ اموات نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 26 فروری سے اب تک مختلف نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی سب سے زیادہ اموات نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہوئیں۔

آغا خان اسپتال میں 23، انڈس اسپتال میں 18، اوجھا اسپتال میں 29، ایس آئی یو ٹی میں 22 کورونا کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پی این ایس شفاء میں 4، ضیا الدین اسپتال، ٹبہ اسپتال، سیفی اسپتال اور سی ایم ایچ حیدرآباد میں ایک ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں جناح اسپتال میں 28، سول اسپتال میں 7، ڈی ایچ کیو شکارپور میں ایک، GIMS میں چار، لیاقت میڈیکل کالج اسپتال حیدرآباد میں 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

مزید خبریں :