16 مئی ، 2020
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سے زائد مزدوروں سے بھرا ٹرک بھارتی شہر حیدر آباد سے اتر پردیش کے علاقے اوریا جا رہا تھا کہ ایک اور ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 24 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 38 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرک میں سوار ایک مزدرو کا بتانا تھا کہ ہم بھارتی ریاست راجستھان سے ٹرک پر سوار ہوئے اور پھر ہریانہ میں مزید مزدور ٹرک میں سوار ہو گئے، تمام مزدور بہار، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت میں ایک مال گاڑی پٹڑی پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔