آمدن سے زیادہ اثاثے اور منی لانڈرنگ کیخلاف تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور لوٹی رقوم کی واپسی کیلئے منزل کا تعین کیا ہوا ہے، آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے والوں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی دباؤ ، دھمکی اور پروپیگنڈا کی پروا کیے بغیر اس منزل کا تعین کیا ہے، نیب کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز کو کرپشن سے پاک بنانا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے، آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے والوں کے خلاف تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات بھی منظقی انجام تک پہنچائیں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں ہے۔

مزید خبریں :