دنیا
Time 16 مئی ، 2020

سعودی ویلتھ فنڈ کی بوئنگ، فیس بک اور ڈزنی میں بھاری سرمایہ کاری

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے امریکی کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے،فوٹو:فائل

کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کی زبوں حالی کے باجود سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے امریکی کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 320 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے مالک  سعودی عرب کے  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث معاشی ابتری کی عالمی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

سعودی ادارے کی جانب سے امریکا کی بڑی کمپنیوں جن میں بوئنگ، فیس بک، سٹی گروپ اور والٹ ڈزنی شامل ہیں، ان کمپنیوں میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے بعد وہ امریکی حصص بازار میں 10 ارب ڈالر  مالیت کے قریب شیئرز رکھنے والے اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔

امریکی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق  سعودی ادارے کے پاس بوئنگ کے 713.7 ملین ڈالر ،سٹی گروپ کے 522 ملین ڈالر ،فیس بک کے بھی 522 ملین ڈالر ، ڈزنی کے 495 ملین ڈالر اور بینک آف امریکا کے 487 ملین ڈالر مالیت کے  شیئرز ہیں۔

سعودی انویسمنٹ فنڈ کے سربراہ نے گزشتہ اپریل میں کہا تھا کہ وہ  موجودہ صورتحال میں پیدا ہونے والے بحران سے فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :