دنیا
01 ستمبر ، 2012

آسٹریلیا کا مشکلات کے باوجود افغانستان میں مشن مکمل کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کا مشکلات کے باوجود افغانستان میں مشن مکمل کرنے کا اعلان

سڈنی … آسٹریلوی وزیر دفاع اسٹیفن اسمتھ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا افغانستان میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں اور دیگر مشکلات کے باوجود اپنا مشن مکمل کرے گا۔ سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران 5 آسٹریلوی فوجیوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے تاہم ان مشکلات کے باوجود آسٹریلیا افغانستان میں اپنا مشن اہداف کے حصول تک جاری رکھے گا اور اس قسم کے واقعات ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا افغانستان میں مستقل قیام کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اس مشکل گھڑی میں افغانستان کو تنہا چھوڑنا انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کو ایک بار پھر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ نہیں بننے دیں گے۔

مزید خبریں :