18 مئی ، 2020
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں تمام شاپنگ مالز کھول دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق شہر میں تمام شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے جب کہ تمام دکانوں کو بھی پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ڈی سی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چھوٹی بڑی دکانیں، شاپنگ مالز اور باربر شاپس عید کے بعد بھی کھلے رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز اور دیگر دکانیں کھولنے کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔