Geo News
Geo News

Time 18 مئی ، 2020
کاروبار

حکومت نے یکم مئی سے 8 مئی تک 85 ارب روپے قرض لیا: اسٹیٹ بینک

 حکومت نے بجٹ سپورٹ کی مد میں اسٹیٹ بینک سے 64 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 23 ارب روپے قرض لیا: اعلامیہ مرکزی بینک۔ فوٹو: فائل

کراچی: حکومت نے یکم مئی سے 8 مئی 2020 تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 85 ارب روپے قرض لیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے بجٹ سپورٹ کی مد میں اسٹیٹ بینک سے 64 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 23 ارب روپے قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 8 مئی تک کمرشل بینکوں سے 1761 ارب روپے قرض لیا گیا۔