روپے کی قدر میں کمی، فی تولہ سونا بھی 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 97 ہزار روپے  ہوگئی ہے،فوٹو:فائل

انٹر بینک میں ڈالر  28 پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں  ایک امریکی ڈالر 160.37 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 97 ہزار روپے ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر  1715 روپے اضافے کے ساتھ  83 ہزار162 روپے  ہوگئی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 43 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :