پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی فلور ملز بند، آٹے کے بحران کا خدشہ

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی فلور ملز بند کردی گئی جس کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پنجاب کی فلور ملز نے محکمہ خوراک کی جانب سے چھاپوں کے خلاف بطور احتجاج ملز بند کیں۔ پنجاب آٹا ملز کے صدر محمود درانی کا کہنا ہےکہ محکمہ خوراک کا ہدف پورا ہونے کے باوجود گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ادھر خیبر پختونخوا کے فلور ملز مالکان ایک ماہ سے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی بند ہونے پر احتجاج کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پابندی کے خلاف ہڑتال پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دونوں صوبوں میں فلور ملز بند ہونے سے آٹے کی سپلائی بھی ماثر ہوگئی ہے اور آٹے کے ایک اور بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :