دنیا
Time 18 مئی ، 2020

فیس بک کے پلیٹ فارم نے نفرت بڑھانے میں مدد کی، کمپنی کا اعتراف

سری لنکا میں فیس بک کے غلط استعمال کو کمپنی نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے سری لنکا میں پرتشدد واقعات کو ہوا ملی— فوٹو: فائل

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ 2018 میں سری لنکا میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے دوران فیس بک کے پلیٹ فارم نے نفرت بڑھانے میں مدد کی۔

فیس بک کمپنی نے تحقیقات کی مختصر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سری لنکا میں فیس بک کے غلط استعمال کو کمپنی نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے سری لنکا میں پرتشدد واقعات کو ہوا ملی۔

ان تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر افسوس ہے، ہم اس سے ہونے والے اثرات کو جانتے ہیں اوراس پر معذرت خواہ ہیں۔

فیس بک نے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کیےگئے اقدامات کی بھی نشاندہی کی جن میں مقامی زبان کی مہارت سے مواد کے ماڈریٹرز کی خدمات حاصل کرنا، ایسی ٹیکنالوجی پر عمل درآمد جو نفرت انگیز تقریر کے آثار کا خود بخود پتہ لگاتا ہے اور نفرت انگیز مواد کو پھیلنے سے روکتا ہے اور مقامی سول سوسائٹی گروپوں کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش شامل ہے۔

خیال رہے کہ 2018 میں سری لنکا میں فسادات ایک جھوٹی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئے تھے، اس جھوٹی ویڈیو میں ایک مسلمان کو سنہالی بدھ مردوں کے کھانے میہں نس بندی کی دوا شامل کرنے کا اعتراف کرتے دکھا یا گیا تھا۔

مزید خبریں :