19 مئی ، 2020
کراچی کی سینٹرل جیل میں کورنا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 212 ہوگئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے 8 اہلکاروں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک سینٹرل جیل کراچی میں 377 افراد کے نمونے لیےگئے ہیں جن میں سے 212 قیدیوں کےٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ تمام قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔
جیل حکام کے مطابق صرف ایک قیدی میں علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹنگ شروع کی تھی جس کے بعد سے اب تک تعداد 212 ہوچکی ہے جب کہ جن قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں فی الحال کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
سینٹرل جیل کراچی کے 30 سے زائد اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئے تھے جن میں سے 8 اہلکاروں کے وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔