19 مئی ، 2020
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈ میں ہر ایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت کی جانب سے 4 روپے فنڈ میں شامل کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے شفافیت کے تمام ضابطے اس فنڈ کے تحت کیٹیگری 4 کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت نے کورونا کے باعث معاشی بحران سے متاثر بے روزگار اور ضرورت مند افراد کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں 81 رب روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔