09 فروری ، 2012
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ موٹرسائیکل چور کوئی اور نہیں ، پانچویں اور چھٹی جماعت کے طالب علم ہیں۔سیالکوٹ کے علاقے نیکا پورہ میں پولیس نے آخر موٹر سائیکل چور گینگ کا سراغ لگا ہی لیا۔ا س نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔یہ تین موٹرسائیکل چور پڑھنے میں ماسٹر ہوں یا نہیں ، لیکن ماسٹر کی کے ذریعے اب تک کئی موٹرسائیکلیں ضرور چوری کرچکے ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ سید علی محسنکا کہنا ہے کہ تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔