01 ستمبر ، 2012
لاہور… لاہور میں پولیس نے 2 جوا خانوں میں چھاپہ مار کر پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ پر جوا لگانے کے الزام میں 5 بْک میکروں کو گرفتار کر لیا۔ لاہور میں پولیس نے چھاپہ مار کر تھانہ نواب ٹاوٴن کے علاقے سے شریف عرف پپو کو ایک ساتھی سمیت جبکہ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سے شہباز اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز ، ایل سی ڈیز، موبائل فون اور رجیسٹرز قبضے میں لے لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دبئی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے میچ پر جوا کروا رہے تھے جنہیں موقع پر گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔