دنیا
Time 19 مئی ، 2020

شام، مصر اور الجزائز میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی

شامی وزارت مذہبی امور نے اپیل کی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نماز عید ادا کی جائے— فوٹو: فائل 

دمشق : شام نے نمازِ عید الفطر کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات پر پابندی ہوگی تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

شامی وزارت مذہبی امور نے اپیل کی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نماز عید ادا کی جائے ۔

اس سے قبل ترکی، سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں بھی نماز عید کی اجتماعات پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

سعودی حکومت نے 23مئی سے 27 مئی تک تمام شہروں میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کررکھا ہے جبکہ سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔

ترکی نے بھی 23 تا 26 مئی ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں :