سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے ریسٹورینٹ میں بمپر ٹیبلز کی پیشکش

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں اب نرمی کی جا رہی ہے جب کہ متعدد ریسٹورینٹس بھی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک ریسٹورینٹ صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کے پیش نظر بمپر ٹیبلز کی پیشکش کر رہا ہے۔

میری لینڈ کے ایک ساحل پر موجود ریسٹورینٹ نے صارفین کے لیے ایسی ٹیبلز رکھی ہیں جو کہ ٹیوب سے بنی ہوئی ہیں اور ان کےنیچے پہیے لگے ہوئے ہیں۔

ان ٹیبلز کے ذریعے ریسٹورینٹ میں آنے والے لوگ ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھانا کھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے ایک ایسا ریسٹورینٹ کھولا گیا جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں امریکا کے ایک ریسٹورینٹ کی ٹیبلز پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورینٹ کھلنےکے بعد سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :