22 مئی ، 2020
کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ائیرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ائیربس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔