کراچی طیارہ حادثہ: عینی شاہدین نے طیارہ تباہ ہونے سے قبل کیا دیکھا؟

لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ائیربس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے بائیں جانب جھکا، پہلے طیارے کی دُم زمین سے ٹکرائی جس سے طیارےکا زور ٹوٹ گیا، اگلے حصے کی نشستوں کو دھچکا کم لگا اور کئی مسافر محفوظ رہے۔

طیارہ رہائشی مکانات پر گرا جس کی وجہ سے گھروں اور گلی میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے آبادی کو بچانے کی کوشش کی لیکن طیارے میں آگ بھڑکنے کے بعد وہ آبادی پر جاگرا ۔

متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :