Time 23 مئی ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: عملے کی روانگی سے قبل جہاز میں لی گئی تصاویر سامنے آگئیں

طیارے کے کپتان اور دیگر عملہ

 پی آئی اے کے حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے کے عملے کی روانگی سے  قبل طیارے میں لی گئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

 پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کی اندر لی گئی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

تصاویر میں طیارے میں موجود فلائٹ اسٹیورڈ عبدالقیوم، چوہدری اور دیگر عملے نے کورونا وبا کے ایس او پیز کے تحت ماسک اور حفاظتی لباس پہن رکھا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

مزید خبریں :