Time 23 مئی ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: جہاز کے کپتان سجاد گل کی لاش کی شناخت ہوگئی

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے کپتان سجاد گل کی لاش شناخت کر لی گئی۔

 گزشتہ روز پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں  عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جہاز کے کپتان سجاد گل کی شناخت ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ سجاد گل کی میت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری  گفتگو کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے ٹاور کو انجن کی خرابی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد کنٹرول ٹاور کی طرف سے پائلٹ کودونوں رن وے خالی ہونے کا پیغام دیا گیا۔

پائلٹ سجاد گل  نے کنٹرول ٹاور کا میسیج سن کر ’راجر‘ کہا جب کہ اگلے ہی لمحے  ’مے ڈے مے ڈے‘ کی کال دی، اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی وہ طیارے کو محفوظ کرنے میں ناکام رہے۔ 

مزید خبریں :