فواد چوہدری کے دعوے کی نفی، بنگلادیش میں عید 25 مئی کو ہوگی

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان نے اگر 24 مئی کو عید نہیں کی تو وہ 25 مئی کو عید کرنے والا دنیا کا واحد مسلم ملک ہوگا—فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عیدالفطر25 مئی بروز پیر منائی جائے گی۔

بنگلادیشی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ہفتے کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں آج یعنی ہفتے کو چاند نظر آجائے گا اور 24 مئی کو عید ہوگی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان نے اگر 24 مئی کو عید نہیں کی تو وہ 25 مئی کو عید کرنے والا دنیا کا واحد مسلم ملک ہوگا تاہم اب بنگلادیش سے یہ خبر آنے کے بعد فواد چوہدری کے دعوے کی نفی ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :