’ارطغرل‘ کی پاکستانی مداحوں کو اردو میں عید کی مبارکباد

میرے پاس آپ سب کی ناقابل یقین محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں: انجن التن—فوٹو  فائل

شہرہ آفاق ترکش سیریز  ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے والہانہ محبت ملنے پر عیدالفطر کی خصوصی مبارک باد دی ہے۔

ارطغرل کا مقبول کردار نبھانے والی ترک اداکار انجن التن نے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اسلام علیکم بہن بھائیوں! میرے پاس آپ سب کی ناقابل یقین محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں جو آپ پی ٹی وی کے ’ارطغل غازی‘ اردو کو دے رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان ٹیلی ویژن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ارطغل کو آپ سب تک پہنچایا‘۔

بعدازاں انہوں نے خصوصی طور پر اردو میں تمام پاکستانی مداحوں کو کہا کہ ’آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک‘۔

آخر میں اداکار نے تمام پاکستانی مداحوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانی مداحوں کو اپنا اسیر کر لیا ہے اور پاکستان میں اس ڈارمے کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جب کہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ 

مزید خبریں :