دنیا
Time 25 مئی ، 2020

افغان صدر نے دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

 طالبان کی تین روز کی فائربندی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں: افغان صدر اشرف غنی. فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی تین روز کی فائربندی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان افغان صدرکا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ جذبہ خیرسگالی اور امن عمل کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کا افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :