ہانگ کانگ میں 'آنسو گیس آئس کریم' کیوں بیچی جا رہی ہے؟

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

ہم سب نے عموماً آنسو گیس کو پولیس کی جانب سے استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہوگا جو مظاہرین یا کسی مجمعے کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں 'آنسو گیس آئس کریم' فروخت کی جارہی ہے؟

ہانگ کانگ میں ایک دکان پر آئس کریم کا ایک ایسا فلیور متعارف کرایا گیا ہے جس کا ذائقہ آنسو گیس جیسا ہے ۔

دکاندار کے مطابق اس آنسو گیس آئس کریم کو بنانے کے لیے کالی مرچ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اس فلیور کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد جمہوریت پسند مظاہرین کی تحریک کی حمایت کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کے اس فلیور کے ذریعے ہم لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں انہیں یہ احتجاجی تحریک جاری رکھنی ہے اور اپنا جذبہ نہیں کھونا۔

ہانگ کانگ میں فروخت کی جانے والی اس آنسو گیس آئس کریم کی قیمت تقریباً 5 ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں ہانگ کانگ میں اس وقت حکومت مخالف مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا جب حکومت نے ملزمان کی چین کو حوالگی سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا جس کی شہریوں نے مخالفت کی اور احتجاج شروع کیا۔ 

مزید خبریں :