کووڈ-19: کیفے میں انسانوں کی جگہ روبوٹ کافی بنا کر پیش کرنے لگے

فوٹو: بشکریہ رائٹز

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے لیکن اس لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام تر سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو متاثر کیا ہے اور اب اسی وجہ سے دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی بھی کی جارہی ہے۔

فوٹو: بشکریہ رائٹز

حفاظتی اقدام کے پیشِ نظر حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک کیفے میں آنے والے صارفین سےآرڈر لینے اور آرڈر سرو کرنے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ روبوٹ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں جو کہ کافی بنانے والے ربوٹک بازو کا استعمال کرتے ہوئے 60 مختلف قسم کی کافی بناکر اسے صارفین کو ان کی ٹیبلز پر پیش کرنے کا کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب ان روبوٹ میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کی وجہ سے وہ پورے کیفے میں آرام سے صارفین کو ان کے آرڈرز ٹیبلز پر پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وبا کے پیشِ نظر دنیا بھر میں روبوٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ دنوں جاپان کی ایک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب میں انسانوں کی جگہ روبوٹ نے ڈگریاں وصول کی تھیں۔

مزید خبریں :