Can't connect right now! retry

کراچی: کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک کریانہ اسٹور کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دکاندار کی فائرنگ سے ڈکیٹی کے لیے آنے والا ڈاکو ہلاک جب کہ ساتھی فرار ہو گیا۔ 

مبینہ ٹاون پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چیپل گارڈن کے قریب ایک کریانہ اسٹور پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم نے دکان کے کاؤنٹر کے سامنے کھڑے ہو کر اسلحہ نکال لیا۔ 

دکاندار کے پولیس کو دیے گئے بیان کی دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی 100 فیصد تصدیق ہو رہی ہے۔ 

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح 10 بج کر 17 منٹ پر ملزم اسلحہ لے کر دکاندار اور اندر موجود افراد کو گن پوائنٹ پر لے لیتا ہے جب کہ ملزم دکان کے کاؤنٹر کے دراز سے خود رقم نکالنا شروع کر دیتا ہے اور اس دوران دکاندار کو ملزم پر فائرنگ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ 

فوٹیج میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ نوٹ ملزم کو ہاتھ سے چھوٹ کر کاؤنٹر پر بکھر جاتے ہیں اور ملزم گولی لگنے سے گر جاتا ہے اور دوسری گولی نہ مارنے کے لیے دکاندار کی منتیں کرنے لگ جاتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جب کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ایسے میں شہریوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔ 

شہریوں کی ڈاکوؤں سے مت بھیڑ اور مزاحمت کے واقعات میں کئی شہری بھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM