Time 27 مئی ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: چائے فروش ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مفت چائے پلانے لگا

22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا— فوٹو : فائل

کراچی میں عید سے قبل ہونے والے طیارہ حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، ایسے میں ایک چائے فروش طیارے کا ملبہ اٹھانے میں مصروف عملے اور سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو مفت میں چائے پلا کر اپنے حصے کا کام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کی تحقیقات کیلئے ائیربس کمپنی کے ماہرین بھی پاکستان میں موجود ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے بھی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں جائے حادثہ پر تعینات تحقیقاتی ٹیم اور پولیس اہلکاروں کو ایک مقامی چائے فروش مفت میں چائے پلا رہا ہے۔

 چائے فروش کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے دوسرے دن سے لوگوں کو مفت چائے پلا رہا ہے اور  اپنی حیثیت کے مطابق جتنی مدد کر سکتا ہے کر رہا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ہر فرد کو نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے،اُسے یہ کام کرتا دیکھ کر علاقے کے لوگ بھی اُس کی مدد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :