Time 27 مئی ، 2020
پاکستان

پتوکی ریلوے پھاٹک حادثے کے ذمہ دار 3 ریلوے ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا

پتوکی میں کار ٹرین کی زد میں آنے سے4 افراد جاں بحق ہوگئے، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کا ذمہ دار ریلوے کے 3 ملازمین کو قرار دیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی لنڈا پھاٹک پتوکی آمد پر پھاٹک بند نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث ایک کار ٹرین کی زد میں آگئی تھی اور حادثے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 واقعے کا مقدمہ حادثے میں جاں بحق شخص کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ 

 ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ ریلوے کے عملے کی غفلت کی وجہ سے رونما ہوا، لاہورسے کراچی جانے والی خیبر میل کی آمد پر پھاٹک والے نے پھاٹک بند نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے بعد پھاٹک گارڈ سمیت 3 ریلوے ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :