Can't connect right now! retry

پاکستان
27 مئی ، 2020

کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت، شہری سخت پریشان

کراچی کے کئی علاقوں میں نلکے سوکھ گئے ہیں اور شہری کئی دنوں سے پانی کے بغیر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، جہانگیر روڈ، شیریں جناح کالونی،کیماڑی، لیاری اور دیگر علاقوں میں کئی دنوں سے پانی کی قلت ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت گرمی اور حبس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک طرف لائنوں میں پانی نہیں جب کہ دوسری طرف پانی کے  ٹینکرز جتنے چاہے منگوائے جاسکتے ہیں اور شہری پانی کے مہنگے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں۔

جمشید روڈ کے علاقے بلوچ پاڑہ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا  جس کے باعث لیاقت آباد جانے والی سڑک پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پانی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائے تاکہ سخت گرمی اور حبس میں شہریوں کی پریشانی کم ہو۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM