بھارت میں پھنسے 142 پاکستانی واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے 175 پاکستانیوں میں سے 142 واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ وطن واپس پہنچنے والے پاکستانی مختلف بھارتی ریاستوں چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیہ پردیش، بھارتی پنجاب، راجستھان، اترپردیش، اتراکھنڈ اور نئی دلی میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنس کر رہ گئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ 20 مارچ سے اب تک 400 پاکستانیوں کو بھارت سے وطن واپس لایا جاچکا ہے جب کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے توسط سے مزید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب دوحا سے خصوصی پروازکے ذریعے 249 مسافر ملتان پہنچ گئے ہیں جنہیں قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :