وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا اور ٹڈیوں کی صورتحال پر اجلاس

عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے، عوام کی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہے، وزیراعظم— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا اور ٹڈیوں کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اثرات اور بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے، عوام کی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ٹڈیوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں :