Geo News
Geo News

پاکستان
01 ستمبر ، 2012

وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع عمرکوٹ کیلئے 3 ارب 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکج

 وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع عمرکوٹ کیلئے 3 ارب 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکج

عمرکوٹ…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ضلع عمرکوٹ کو خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت 3 ارب 30 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان عمرکوٹ میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمرکوٹ کی ترقی کے لئے علاقے کے ارکان اسمبلی کو مزید 28 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آباد گاروں کو 15 ہزار ٹریکٹر بھی دیں گے جن پر 2 سے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی ،انہوں نے کْنری اور نیو چھور میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے لئے پلانٹس لگانے کا بھی اعلان کیا۔ کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے کسی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جس کی جہاں ضرورت ہوتی ہے اْسے وہیں بلایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :