Geo News
Geo News

پاکستان
01 ستمبر ، 2012

بلوچستان کے ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی نہ کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

بلوچستان کے ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی نہ کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد…وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کٹوتی نہ کی جائے۔وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پرائم منسٹرہاوس میں ملاقات کی ہے۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ کچی کینال منصوبہ اس سال مکمل کیا جائے یہ منصوبہ 55 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرے گا۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے معاشی صورت پروزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔

مزید خبریں :