30 مئی ، 2020
اسمارٹ فونز کے استعمال کی عادت نے لوگوں کو غلط راہ کی جانب سے گامزن کردیا ہے اور اب اسمارٹ فون کے حوالے سے افسوس ناک واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 29 سالہ جیوتی نے اپنے شوہر سے اسمارٹ فون دلانے کا کہا تاکہ ان کے بچے بھی اسکول میں ہونے والی آن لائن کلاسز لے سکیں، جس پر شوہر نے اسمارٹ فون دلانے سے انکار کردیا تھا۔
بعدازاں خاتون نے صبح اپنے آپ کو آگ لگا لی اور اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی جس کے بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ 29 سالہ جیوتی کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔
شوہر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیوتی سے اس کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں، جیوتی اسے اسمارٹ فون دلانے پر زور دے ہی تھی۔
شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے جیوتی سے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فون دلائے گا۔