Time 31 مئی ، 2020
پاکستان

اسلام آباد میں ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی

اسلام آباد میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور جیل کی سزا دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں  تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھاکہ  مارکیٹوں، عوامی مقامات، مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ، گلیوں، سڑکوں اور دفاتر میں چیکنگ ہوگی اور ماسک پہننے کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا اور انہیں دفعہ 188 کے تحت جیل بھی بھیجا جاسکےگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2418 ہوگئی ہے جب کہ  27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :