آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 15 جون سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان

آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزمان نے 15 جون سے کراچی سے کشمور تک تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

 کورونا وائرس کے باعث ملک کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند ہیں جبکہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی منعقد نہیں کیے گئے ہیں۔ 

حکومتی اعلان کے باوجود آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزمان نے 15 جون سے کراچی سے کشمور تک تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

شرف الزمان کا کہنا تھا کہ  15 جون سے کراچی سے کشمور تک تمام اسکول کھول دیے جائیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، پرائیویٹ اسکول اگر نہیں کھولے تو اسکول مستقل بند ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول کی زیادہ تر عمارتیں کرائے کی ہیں، کرایہ دینا مشکل ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی تھی کہ ہمیں قرضہ دیں، اگر حکومت ہمیں قرضہ دیتی ہے تو پھر ہم اسکول نہیں کھولیں گے۔

شرف الزمان نے الٹی میٹم دیا کہ حکومت کو 15 دن کا وقت دیتے ہیں، ہمیں قرضہ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں کو 15 جون سے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کوئی اسپیشل امتحان نہیں ہوگا، جو بچے فیل ہیں اُن کو بھی پروموٹ کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :