02 جون ، 2020
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحتی شعبے کو کھولنے کیلئے بھی ایس او پیز تجویز کردیے گئے ہیں۔
نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل میں داخلے سے پہلے کسی بھی فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہوٹل اسٹاف کیلئے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر لازمی ہوگا۔
نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ کمروں، گیلریوں اورکھانے کی جگہ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق کسی سیاح میں علامات کی موجودگی پر فوراً اسے علیحدہ کیا جائے گا۔