پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی کے مطابق ابھی صرف ایڈمن سے ملازمین نکالے گئے دیگر شعبوں سے بھی ملازمین نکالے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے پانچ ہیلپرز اور آفس بوائز کو نوکری سے نکال دیا گیا ۔

ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کے منفی اثرات ہر فرد پر پڑ رہے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں نچلی سطح کے پانچ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے ، ملازمین کو ملازمت سے برطرفی کے لیٹرز تھما دیئے گئے ، وہ یکم جولائی سے نوکریوں سے فارغ ہوں گے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید بھی غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس وقت بورڈ کا اسٹاف تقریبا 800 افراد پر مشتمل ہے ۔

ذرائع کے مطابق صرف لوئر اسٹاف کو فارغ نہیں کیا جا رہا ، مڈل اور سینیئر منیجمنٹ کے لوگ بھی شامل ہیں ۔ ابھی صرف ایڈ من کے شعبے سے ملازمین کو نکالا گیا دیگر شعبوں سے بھی نکالے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مالی طور مستحکم ہے ، موجودہ حالات میں ڈھائی تین سال مشکل نہیں ہونی چاہیے ۔

مزید خبریں :