Time 03 جون ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: 82 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ ادا کردیے، ترجمان پی آئی اے

کراچی: پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  82 افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

حادثے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں  کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ وفاقی حکومت نے حادثے میں متاثر ہونے والوں گھروں کی تعمیر کرانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


مزید خبریں :